Home / تازہ ترین خبر / ’عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے‘، سیکیورٹی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

’عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے‘، سیکیورٹی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال پر چیف سیکرٹریز نے بریفنگ دی اور رپورٹ پیش کی، اس میں حساس اداروں کے نمائندگان، وزیر داخلہ گوہر اعجاز اور سیکریٹری داخلہ بھی شریک تھے۔

نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے امن و امان کے حوالے سے بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے ، انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، کوئی سیاسی تناؤ نہیں ہے، ہم مطمئن ہیں، بلوچستان میں ہونے والے واقعات دہشتگردی سے جڑے ہیں، اس کا کوئی سیاسی حوالے سے تعلق نہیں ہے، بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ بلوچستان سے ہو کر آیا ہوں وہاں امن و امان کی صورتحال بر قرار ہے، ہم الیکشن کے لیے پورے ملک میں سیکیورٹی دیں گے۔

نگران وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ انتخابات کے انعقاد پر کسی کو کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں۔

یاد رہے کہ خیبر پختون خوا میں گزشتہ روز نا معلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے قومی اسمبلی ریحان زیب خان جاں بحق جب کہ 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے، ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کاشف ذوالفقار نے کہا تھا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

علاوہ ازیں آج ہی بلوچستان کے شہر کوئٹہ، تربت اور جعفر آباد میں دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *