Home / تازہ ترین خبر / نکاسی آب کا گلہ کرنے پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما روحیل اصغر کا ووٹر پر تشدد

نکاسی آب کا گلہ کرنے پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما روحیل اصغر کا ووٹر پر تشدد

لیگی ووٹر کو مسلم لیگ(ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر سے گلہ مہنگا پڑ گیا جنہوں نے ووٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ گالیاں بھی دیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔121 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار شیخ روحیل اصغر کی ووٹر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

لیگی ووٹر نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما سے گلہ کیا کہ ہماری گلی میں گندا پانی کھڑا ہے جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور بچے بیمار ہو رہے ہیں لہٰذا گندے پانی کا نکاس کیا جائے۔

شیخ روحیل اصغر نے ووٹر کو تھپڑ مارنے کے ساتھ انہیں گالیاں بھی دیں اور اس کے بعد اپنے گھر کا دروازہ بند کردیا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *