Home / تازہ ترین خبر / امن مشن میں خدمات دیتے ہوئے شہید ہونے والا جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

امن مشن میں خدمات دیتے ہوئے شہید ہونے والا جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے دہشت گردی سے شہید ہونے والے بدین کے فوجی جوان محمد طارق کو آبائی علاقے میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 29 جنوری 2024 کو اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقے میں گھات لگائے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سپاہی محمد طارق کو آبائی علاقے بدین میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران و جوان، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن دستے نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے لگن کے باعث خود کو ممتاز کیا ہے، اب تک 181 پاکستانی دنیا بھر میں قیام امن کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اندرون اور بیرون ملک ہر محاذ پر پاکستان کی سر بلندی کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *