Home / جاگو بزنس / پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ ختم، نئی حکومت آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ کرسکتی ہے: بلوم برگ

پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ ختم، نئی حکومت آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ کرسکتی ہے: بلوم برگ

امریکی جریدے بلوم برگ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تبصرے میں کہا ہے کہ   پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرے ختم ہوگیا، سرمایہ کار عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے فنڈنگ کے معاہدے کے لیے ایک نئے لیڈر کا انتظار کر رہے ہیں۔

امریکی جریدے کے مطابق پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام مارچ میں ختم ہو رہا ہے، جنوری میں ڈالر بانڈز 9 فیصد واپس آئے، گزشتہ سال پاکستان نے سرمایہ کاروں کو تقریباً 100 فیصد منافع واپس کیا، بہتر کارکردگی پاکستان کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

امریکی جریدے نے کہا سرمایہ کار آئی ایم ایف سے فنڈنگ کے معاہدے کے لیے ایک نئے لیڈر کا انتظار کر رہے ہیں، الیکشن کے بعد نئی حکومت آئی ایم ایف سے جاری معاہدہ ختم ہونے کے بعد نیا معاہد ہ کر سکتی ہے۔

امریکی جریدہ نے مزید کہا کہ اگلےمالی سال کے دوران پاکستان نے 25 ارب ڈالرز کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں، یہ پاکستان کےغیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہے، اگلے مالی سال کے دورا ن ادائیگیوں کا اثر زر مبادلہ کے ذخائر پر پڑے گا۔

امریکی جریدے کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرے ختم ہو گیا ہے، سروے کے مطابق پاکستان کی معیشت نئے بیل آؤٹ پیکج کے بغیر گرجائےگی۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *