Home / تازہ ترین خبر / ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری

ملک میں کل ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے تمام حصوں میں انتخابی سامان پریزائڈنگ افسران اور پولنگ عملے کے سپرد کیا جا رہا ہے۔

عام انتخابات دوہزار چوبیس کے لیے انتخابی سامان کی ترسیل کا سلسلہ شام تک سلسلہ جاری رہے گا، پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز اور 2 لاکھ 66 ہزار بوتھ قائم کیے گئے ہیں جب کہ ملک کے چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کے پولنگ ملتوی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں انتخابی مہم کا وقت گزشتہ شب رات 12 بجتے ہی ختم ہوگیا تھا جس کے بعد اب کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ کی اجازت نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 6 فروری کی رات 12 بجے تک امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو اپنی انتخابی مہم چلانے کا وقت دیا گیا تھا جوکہ گزشتہ رات 12 بجتے ہی ختم ہوچکا ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مقررہ وقت کے بعد الیکشن مہم، اشتہارات و دیگر تشہیری مواد الیکٹرونک/پرنٹ میڈیا پر نشر کرنے پر بھی پابندی ہے، انتخابی عمل کے انعقاد تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر بھی پابندی ہوگی۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کل 8 فروری کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *