Home / تازہ ترین خبر / کراچی: موبائل فون لے کر جانے والی وین لوٹ لی گئی، مقدمہ درج

کراچی: موبائل فون لے کر جانے والی وین لوٹ لی گئی، مقدمہ درج

کراچی کے علاقے فیروزآباد میں موبائل فون لے کر جانے والی وین کو لوٹ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق صدر موبائل مارکیٹ سے موبائل فون لے کر نکلنے والی وین کو لوٹا گیا ہے، ملزمان فیروزآباد کے علاقے میں وین رکوا کر سوار ہوئے اور 45 منٹ بعد ملزمان ڈرائیور کو اتار کر وین لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور کی اطلاع پر ٹریکر کے ذریعے وین کا سراغ لگایا گیا جو ٹیپو سلطان کے علاقے سے خالی ملی ہے، وین صدر سے بھاری مالیت کے فون لے کر نکلی تھی۔

کراچی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ فیروزآباد تھانے میں درج کرلیا، صدر سے نکلنے والی کوریئرکمپنی کی وین میں موبائل فون کے35کارٹن تھے۔

صدر کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کیڈا) محمد رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی یہ 14ویں واردات ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں، آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *