Home / جاگو بزنس / بلوچستان کے ضلع کوہلو سے گیس کے ذخائر دریافت

بلوچستان کے ضلع کوہلو سے گیس کے ذخائر دریافت

ماڑی پیٹرولیم نے بلوچستان کے ضلع کوہلو سے گیس کے ذخائر دریافت کرلی ہے۔

ماری پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس سے یومیہ 64 لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ گیس دریافت کرنے کے لیے 2516 میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 11 جنوری 2024 کو ماڑی پیٹرولیم نے خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان سے گیس دریافت کرلی تھی۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان میں شیوا 2 کنویں کی کھدائی کے دوران گیس دریافت کی گئی، شیوا 2 کنویں سے تقریبا 6 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی۔

مزید کہا گیا کہ کنویں کی کھدائی 2 جون 2023 کو شروع کی گئی ، کنویں کی کھدائی 4 ہزار 577 میٹر تک ہوئی تھی، نئی دریافت سے ملک میں گیس ذخائر میں بہتری آئے گی۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *