Home / تازہ ترین خبر / خیبرپختونخوا: ضلع مہمند میں بس، کار کے درمیان تصادم، 5 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا: ضلع مہمند میں بس، کار کے درمیان تصادم، 5 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں بس اور کارکے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو نے بتایا کہ ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے قیوم آباد میں بس اور کار کے درمیان تصادم ہوا۔

مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کردیا گیا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *