Home / تازہ ترین خبر / اسلام آباد ہائیکورٹ: سائفر، توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ: سائفر، توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر، توشہ خانہ اور عدت نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، شاہ محمود قریشی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت پیر (26 فروری) کے لیے مقررکردی گئیں ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت ایک ہی بینچ کرے گا لیکن سماعتیں الگ الگ ہوں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی بنچ تشکیل دے دیا ہے، رجسٹرار ہائیکورٹ نے 26 فروری کو اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کر دی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی ڈویژن بینچ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور بشریٰ بی بی کی سائفر کیس، توشہ خانہ ریفرنس اور عدت میں نکاح کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر پیر کو سماعت کرے گا۔

سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں بھی ساتھ ہی سنی جائیں گی۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *