Home / تازہ ترین خبر / کسی سے بدلہ لینا، 2018 سے جو دیکھا،اس پر نہیں چلنا چاہتے، ایاز صادق

کسی سے بدلہ لینا، 2018 سے جو دیکھا،اس پر نہیں چلنا چاہتے، ایاز صادق

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاسی قیدی اچھے نہیں لگتے،ہم کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے۔

لاہور کے علاقے بھٹہ چوک میں ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ہم کسی سے کوئی بدلہ نہیں لیناچاہتے، 2018 سے 2022 تک جو دیکھا گیا اس پر نہیں چلنا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو اسمبلی میں رہ کر گئے ہیں، ان کی خواہش ہے مل کر پاکستان کو مشکل سے نکالیں، پاکستان کو مشکل سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، پاکستان مضبوط ہوگا تو ہم سب مضبوط ہوں گے۔

ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے، مریم نواز وزیراعلی پنجاب ہوں گی، وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ خدمت کرنے سے ووٹ ملتا ہے، زبانی باتوں سے ووٹ نہیں ملتے، مسلم لیگ (ن) خدمت کی سیاست کرےگی۔

الزام تراشی کا مقابلہ صرف کام سے کریں گے، سعد رفیق

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں نے انتخابات میں شکست کے بعد جیتنے والے امیدوار کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا جس جماعت کی حکومت نہیں بنی وہ دھاندلی کا الزام لگاتی ہے، ایک جماعت قانونی پلیٹ فارم کے بجائے الزام تراشی کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہے، دھاندلی کا آڈٹ کرائیں مگر 2018 سے ہونا چاہیے، ہم اس کا مقابلہ کام، کام اور صرف کام سے کریں گے۔

سعد رفیق نے کہا کہ ہم نفرت کا مقابلہ نفرت سے نہیں کریں گے، ہم پی ٹی آئی والی زبان استعمال نہیں کریں گے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *