Home / تازہ ترین خبر / سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ، الیکشن کمیشن کل سماعت کرے گا

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ، الیکشن کمیشن کل سماعت کرے گا

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کل سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے کل سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی ہے اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کل دن 10 بجے سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن معاملے پر چار درخواستوں کی سماعت کرے گا اور خالد مقبول صدیقی، محمود احمد، مولوی اقبال حیدر اور کنز السادات کی درخواستوں پر سماعت ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو بھی کل کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *