Home / تازہ ترین خبر / غلط فہمی کی بنا پر مستعفی ہونے والے سیشن جج لاڑکانہ نے استعفیٰ واپس لے لیا

غلط فہمی کی بنا پر مستعفی ہونے والے سیشن جج لاڑکانہ نے استعفیٰ واپس لے لیا

غلط فہمی کی بنا پر مستعفی ہونے والے سیشن جج شرف الدین شاہ نے معاملات خوش اسلوبی سے حل اور غلط فہمیاں ختم ہونے کے بعد اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے سیشن جج لاڑکانہ کے استعفے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق سیشن جج لاڑکانہ شرف الدین شاہ نے غلط فہمی کی بنا پر استعفیٰ دیا تھا اور ان کے استعفے کا معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے سامنے رکھا گیا تھا۔

بیان کے مطابق سیشن جج لاڑکانہ کا موقف سنا گیا اور تمام امور پر گفتگو کے بعد شرف الدین شاہ نے استعفیٰ واپس لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ سیشن جج نے غلط فہمی کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا اور اس حوالے سے تمام غلط فہمی دور کردی گئی ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *