Home / جاگو بزنس / اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج الیکشن کے بعد بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 484 پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار 703 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 887 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 63 ہزار 929  رہی۔

بازار میں آج 46 کروڑ شیئرز کے سودے 16 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 52 ارب روپے بڑھ کر 9141 ارب روپے ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *