Home / جاگو بزنس / نگران وفاقی کابینہ کا جاتے جاتے بجلی و گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ

نگران وفاقی کابینہ کا جاتے جاتے بجلی و گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد:  نگران وفاقی کابینہ نے جاتےجاتے بجلی و گیس کی قیمتوں سےمتعلق اہم فیصلہ کردیا۔

کابینہ نے بجلی اور گیس ٹیرف کے نوٹیفکیشنز میں حکومتی کردار ختم کرنے کیلئے نیپرا اور اوگرا قوانین میں ترامیم کرنے کیلئے منظوری دیدی۔

ان ترامیم کے ذریعے حکومتی مداخلت کے بغیر اوگرا اور نیپرا بجلی و گیس ٹیرف کا نوٹیفکیشنزکرسکیں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے نیپرا اور اوگرا قوانین میں ترامیم کرنےکیلئے منظوری دیدی ہے جس کے تحت نیپرا اوراوگرا بجلی و گیس کے ٹیرف کےنوٹفکیشنز میں با اختیارہوں گے، نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کےذریعے اقدامات کی منظوری دی۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *