Home / جاگو دنیا / امریکی صدر جوبائیڈن کا سالانہ میڈیکل ٹیسٹ ہوگیا

امریکی صدر جوبائیڈن کا سالانہ میڈیکل ٹیسٹ ہوگیا

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ بدھ کو ان کا سالانہ طبی معائنہ اچھا رہا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کئی امریکیوں کو جوبائیڈن کی عمر کو لے کر تشویش ہے کیونکہ کہ اگر وہ دوسری مرتبہ بھی صدر منتخب ہوتے ہیں تو اس دوران 86 برس کے ہوجائیں گے۔

اپنے سالانہ میڈیکل ٹیسٹ کے حوالے سے مذاق کرتے ہوئے 81 سالہ جوبائیڈن نے کہا کہ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان نظر آتا ہوں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کے طبی معائنے کی رپورٹس کی تفصیلات آج ہی جاری کی جائیں گی۔

بعدازاں وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے بعد امریکی صدر نے مزید کہا کہ پچھلے سال سے کچھ مختلف نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سالانہ ٹیسٹ میں 20 ڈاکٹرز (فزیشن) کی ٹیم شامل تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملٹری اسپتال پہنچے تھے جہاں وہ ڈھائی گھنٹے تک موجود رہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *