Home / جاگو دنیا / ایران، بم نصب کرتے ہوئے دھماکا، دہشت گرد ہلاک

ایران، بم نصب کرتے ہوئے دھماکا، دہشت گرد ہلاک

ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں بم نصب کرتے ہوئے دھماکا ہوا جس میں مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دو مبینہ دہشت گرد سڑک کنارے دیسی ساختہ بم نصب کررہے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ دھماکے سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *