Home / جاگو بزنس / رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی

رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک سے قبل 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی۔

ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 70 ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر کے تحت 20 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کرلی ہے۔

آخری ٹینڈر کے مقابلے میں کارپوریشن نے فی کلو چینی 17 روپے 10 پیسے مہنگی خریدی، یوٹیلیٹی اسٹورز نے 142 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی خریداری کی، اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 155 روپے میں پڑے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان میں چینی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا۔

نئی خریدی گئی چینی کو ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کے پاس چینی کا اسٹاک 40 ہزار میٹرک ٹن کے قریب پہنچ گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے اس سے قبل نومبر میں 40 ہزار میٹرک ٹن چینی 124 روپے 90 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی تھی، اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 138 روپے میں پڑی تھی۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *