Home / جاگو دنیا / سرجری کے بعد کیٹ مڈلٹن پہلی بار منظر عام پر

سرجری کے بعد کیٹ مڈلٹن پہلی بار منظر عام پر

گزشتہ دو ماہ سے منظر سے غائب شہزادی آف ویلز کیٹ مڈلٹن کی پہلی جھلک بلآخر نظر آگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ونڈسر کیسل کے قریب شہزادی آف ویلز اپنی والدہ کیرول مڈلٹن کے ہمراہ سیاہ آڈی ایس یو وی میں نظر آئی ہیں۔

شہزادی کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے گردشی خبریں دم توڑ گئی ہیں۔

کیٹ مڈلٹن کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس تصویر میں انہیں سیاہ لباس اور دھوپ کے چشمے پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فی الحال واضح نہیں ہے کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن اور ان کی والدہ کیرول مڈلٹن ونڈسر کیسل سے کہاں جارہی تھی۔

خیال رہے کہ کیٹ مذلٹن کو 25 دسمبر 2023 کے بعد سے پہلی بار عوامی سطح پر دیکھا گیا ہے۔

اس سے قبل وہ اپنے شوہر، شہزادے ولیم اور اپنے بچوں کے ساتھ ایک چرچ میں نظر آئی تھیں۔ تاہم رواں سال کے آغاز میں شاہی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 16 جنوری کو کیٹ مڈلٹن کی سرجری ہوئی ہے۔

شاہی محل کی جانب سے اعلان میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ شہزادی کی سرجری کامیاب رہی ہے اور وی صحت یاب ہو رہی ہیں تاہم وہ 31 مارچ (ایسٹر) کے بعد اپنی ذمہ داریاں واپس بنھائیں گی۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *