Home / جاگو دنیا / چین کا دفاعی بجٹ 7.2 فیصد بڑھانے کا اعلان

چین کا دفاعی بجٹ 7.2 فیصد بڑھانے کا اعلان

چین نے اپنے دفاعی بجٹ میں 7.2 فی صد اضافے کا اعلان کر دیا۔

چین 2015ء کے بعد سے مسلسل اپنے دفاعی بجٹ میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے اور ایک دہائی سے بھی کم وقت میں اس کا دفاعی بجٹ دگنا ہو چکا ہے۔

چینی نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس کے آغاز پر دفاعی بجٹ کے ان نئے اعداد و شمار کا اعلان کیا گیا ہے۔

2013ء میں شی جن پنگ کے چین کے صدر بننے کے وقت دفاعی بجٹ 720 ارب یوآن تھا جو اب بڑھ کر 1670 ارب یو آن ہو چکا ہے۔

چین کے امریکا، تائیوان، جاپان کے علاوہ دیگر پڑوسی ممالک سے تعلقات میں کشیدگی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ بحیرۂ جنوبی چین پر دعوے کے سبب خطے میں انتہائی جدید عسکری ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے جبکہ جوہری ہتھیاروں کی دوڑ بھی بڑھ گئی ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *