Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فواد خان کی اہلیہ کے سنگ’ہمسفر‘ کی یادیں تازہ

فواد خان کی اہلیہ کے سنگ’ہمسفر‘ کی یادیں تازہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سُپر اسٹار فواد خان نے اپنی اہلیہ صدف فواد خان کے ہمراہ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ کی یادیں تازہ کرلیں۔

حال ہی میں فواد خان اور ان کی اہلیہ نے موسیقی کی ایک محفل میں شرکت کی جس کی مختف ویڈیو کلپس سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

اس محفل میں لاہور سے تعلق رکھنے والے گلوکار ذیشان علی نے مختلف گانے پیش کرکے محفل کا سماں باندھ دیا۔

اسی دوران انہوں نے فواد خان کے لیے ان کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ کا او ایس ٹی پیش کیا تو فواد خان بھی اپنی اہلیہ صدف فواد خان کے سنگ اس گانے سے محظوظ ہوتے رہے اور ڈرامے سے جُڑی ماضی کی یادوں میں کھو گئے۔

اس کے ساتھ ہی اسی محفل کی ایک اور ویڈیو کلپ میں انہیں بھارتی گانے سے بھی لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں فواد خان بالی ووڈ اداکار عامر خان اور بیبو یعنی کرینہ کپور کی فلم لال سنگھ چڈھا کے ٹائٹل سانگ ’تیرے حوالے‘ کو بھی انجوائے کرتے دکھائی دیئے۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیوز کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین اداکار اور ان کی اہلیہ کے ذوق کی تعریف کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ فواد خان جلد پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز میں نظر آئیں گے جس کی کہانی فرحت اشتیاق کے 2013 کے اردو ناول سے ماخوذ ہے، اس کی کاسٹ میں فواد خان کے علاوہ ماہرہ خان، صنم سعید اور احد رضا میر بھی شامل ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *