Home / جاگو دنیا / امریکا: خطرناک حادثے کے بعد ڈرامائی ریسکیو آپریشن

امریکا: خطرناک حادثے کے بعد ڈرامائی ریسکیو آپریشن

امریکا کی ریاست اوہائیو میں خطرناک حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور کو ڈرامائی ریسکیو آپریشن کے بعد بچا لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے حادثے کے نتیجے میں ٹرک دریا کے اوپر بنے پُل سے آدھا نیچے لٹک گیا تھا جس کے بعد اس میں موجود ڈرائیور کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پُل پر دو ٹرک اور دو گاڑیوں کے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

ایک فائر فائٹر نے رسی کی مدد سے نیچے لٹک کر ٹرک میں موجود ڈرائیور کو ریسکیو کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا تھا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ریسکیو آپریشن کے بعد پُل کو دونوں اطراف سے بند کر کے مرمتی کام شروع کیا گیا اور حادثے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *