Home / جاگو دنیا / شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر بھارتی وزیراعظم کی مبارکباد

شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر بھارتی وزیراعظم کی مبارکباد

شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مبارکباد دی ہے۔

نریندر مودی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شہباز شریف کو مبارکباد کا پیغام دیا۔

اس سے قبل فلسطین، ترکیہ اور چین کے صدور بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ صدر عارف علوی نے ان سے حلف لیا تھا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *