Home / جاگو کھیل / ثانیہ کس سے بے حد پیار کرتی ہیں؟

ثانیہ کس سے بے حد پیار کرتی ہیں؟

بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو اپنی روز مرہ کی مصروفیات سے متعلق آگاہ کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق کھلاڑی نے چند تصاویر پوسٹ کیں اور بتایا کہ ان کی زندگی سب سے زیادہ اہمیت اہل خانہ کی ہے اور ان کے ساتھ گزارے لمحات ان کے لیے سب سے خاص ہیں۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں دبئی میں منعقد ہونے والے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی۔

تاہم اب انہوں نے چند تصاویر پر مبنی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے بیٹے، بہن، بھانجی اور دوستوں کے ہمراہ یادگار و پُر سکون لمحات گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’گزشتہ دو ہفتوں کے دوران لی گئی تصاویر، اُن سب چیزوں کے ساتھ جن سے میں بے حد پیار کرتی ہوں‘۔

انسٹاگرام کی پوسٹ میں شیئر  کی گئی تصاویر کے مطابق ثانیہ مرزا نے گزشتہ دو ہفتے اپنی بہن، بیٹے اور دوستوں کے ساتھ گزارے ہیں۔

ان تصاویر میں ثانیہ ایک ریستوران میں ہیں، ایک تصویر میں آئینے کے سامنے اور ایک میں جم میں موجود ہیں، مزید یہ کہ انہوں نے اپنے دوستوں، بیٹے، بہن اور بھانجی کے ساتھ باہر گھومتے ہوئے بھی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ایک تصویر میں انہیں اپنی بھانجی کو کھانا کھلاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ثانیہ ان لمحات کو اپنی زندگی کے بہترین لمحات تصور کرتی ہیں۔ اِن تصاویر میں آخری تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی پسندیدہ چیزوں کی فہرست میں میٹھا بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مختلف انسٹااسٹوریز بھی شیئر کی ہیں، جس میں ایک ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تھی، جس کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا کہ ’مائی‘ اور ساتھ میں سرخ دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا گیا، اس کا مطلب ’مائی لوو‘ ہوا۔

ثانیہ کس سے بے حد پیار کرتی ہیں؟

ایک اور انسٹااسٹوری کے مطابق روز مرہ کی زندگی میں مسلسل آگے بڑھنے کے لیے معمولاتِ زندگی میں کیفین شامل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے ایک چائے کے کپ کی تصویر شیئر کی ہے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *