Home / جاگو کھیل / ویمن کرکٹ میں تیز ترین گیند کرا دی گئی

ویمن کرکٹ میں تیز ترین گیند کرا دی گئی

جنوبی افریقا کی خاتون فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے ویمن کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز گیند کرا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ویمن پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 132.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک گیند کرائی۔

میچ کے تیسرے اوور کی یہ دوسری گیند آسٹریلوی کھلاڑی میگ لیننگ کے پیڈز پر لگی تھی۔

رپورٹس کے مطابق شبنم اسماعیل اس سے قبل 128 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی گیند کرا چکی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر گزشتہ 8 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس میں ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ شبنم اسماعیل اپنے 16 سالہ کیریئر کے دوران 127 ون ڈے اور 113 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *