Home / جاگو کھیل / سعید اجمل نے بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کی تعریف کردی

سعید اجمل نے بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کی تعریف کردی

پاکستان کے سابق اسپن بولر سعید اجمل نے بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کی تعریف کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روی چندرن ایشون انگلینڈ کے خلاف کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ ایشون نے وقت کے ساتھ ساتھ خود کو بہت تبدیل کیا ہے، بولر کو لمبے انٹرنیشنل کیریئر کے لیے تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

سعید اجمل نے کہا کہ ایشون بھی کیریئر کے آغاز کے بعد سے کچھ تبدیلیاں لائے، انہوں نے اپنے ایکشن کو بھی تبدیل کیا، بھارت میں ہی صرف 350 وکٹیں لینے کا مطلب ہے کہ انہوں نے کتنی زبردست بولنگ کی ہے۔

سعید اجمل نے کہا کہ بھارت کی پِچز اسپن ہوتی ہیں لیکن آپ کو ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کرنا ہوتی ہے، ایشون نے وکٹیں لینے کے لیے ’دوسرا‘ پر زیادہ انحصار نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہی اسپنر کامیاب ہے جو کنڈیشنز کے علاوہ بھی وکٹیں لے، ایشون نے 100 سے کم ٹیسٹ میچز میں 500 وکٹیں لیں، وہ فٹ رہے تو 600 وکٹیں بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *