Home / جاگو دنیا / امریکا نے کبھی لاس اور ڈیمیج فنڈ کی مخالفت نہیں کی، جان کیری

امریکا نے کبھی لاس اور ڈیمیج فنڈ کی مخالفت نہیں کی، جان کیری

ماحولیاتی تبدیلی کے لیے امریکا کے خصوصی صدارتی سفیر جان کیری نے کہا ہے کہ امریکا نے کبھی لاس اور ڈیمیج فنڈ کی مخالفت نہیں کی، اس کی مخالفت کی کہ فنڈ ذمے داری اور معاوضے سے منسلک ہو گا۔

واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران جان کیری نے کہا کہ ہم نے موسمیاتی بحران سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے خیال کی ہمیشہ حمایت کی، شرم الشیخ میں فنڈ بنانے کی تجویز کو امریکا نے قبول کیا، مخالفت کرتے تو فنڈ کی تجویز کو کسی بھی وقت بلاک کر سکتے تھے۔

جان کیری کا کہنا ہے کہ ہمیں درمیانی راستے کی تلاش تھی جہاں سب مل کر کچھ بامقصد کام کرسکیں، جو کر سکتے ہیں اس کی تعریف امپیکٹ کے طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپیکٹ فنڈ کمزور ممالک پر موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے ہے، کمزور ممالک پر موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے امپیکٹ فنڈ لاس اینڈ ڈیمیج ہی ہے۔

 امریکا کے خصوصی صدارتی سفیر کا کہنا ہے کہ ہم ایسا کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو حقیقت میں ممکن ہو، کانگریس کے مختص کیے گئے 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر فنڈ میں دیے ہیں، 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر دوسروں کے دیے گئے 10 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں چھوٹی رقم ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کانگریس مختص نہ کرے تو مزید رقم نہیں دے سکتے، یہ رقم بھی صرف فنڈ قائم کرنے میں مدد کے لیے ہے، فنڈ آگے دینے کے لیے نہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *