Home / جاگو دنیا / امریکی فوج کو غزہ میں بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: پینٹاگون

امریکی فوج کو غزہ میں بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: پینٹاگون

امریکا نے کہا ہے کہ غزہ میں امدادی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے فوج کو بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائڈر نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ اس وقت غزہ میں امریکی افواج کو زمین پر اتارنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ امریکی فضائیہ کے کارگو طیاروں نے اردنی فضائیہ کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن میں غزہ میں 36،800 تیار کھانوں کے پیکٹس فلسطین میں گرائے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

Check Also

چین کا یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

چین نے یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *