Home / جاگو کھیل / میچ میں کپتان اور کوچ کے درمیان رابطہ ہونا چاہیے، اظہر محمود

میچ میں کپتان اور کوچ کے درمیان رابطہ ہونا چاہیے، اظہر محمود

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران کپتان اور کوچ کے درمیان رابطہ ہونا چاہیے۔

لاہور سے میچ ہارنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں اچھی شراکت یا اچھا اسپیل گیم دور لے جاتا ہے۔

اظہر محمود نے کہا کہ چھوٹی موٹی غلطیاں ہوجاتی ہیں، ہم اب بھی ٹورنامنٹ میں ٹاپ فور میں آسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں غلطی کی گنجائش بہت کم ہوتی ہے۔

اظہر محمود نے کہا کہ لاہور قلندرز دو بار کی چیمپئن ٹیم ہے وہ کمزور ٹیم نہیں۔

اسلام آباد کے کوچ نے کہا کہ کمنٹیٹر میچ کے دوران پلیئر سے بات کرسکتا ہے تو ایسا ہی طریقہ کوچ سے بات کرنے کا اپنایا جاسکتا ہے۔

اظہر محمود  نے ماضی کے ایک واقعے کا ذکر کیا کہ 2011 میں بھی سعید اجمل پر ری پلے غلط چل گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امپائر سےغلطی ہوسکتی مگر جس کے پاس سب ٹیکنالوجی ہے وہ نہ کرے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *