Home / جاگو بزنس / سونے کی قیمت مزید 2750 روپے بڑھ گئی، ایک تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت مزید 2750 روپے بڑھ گئی، ایک تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل ساتویں روز اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 28 ہزار 150  روپے کا ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کا بھاؤ بھی 2358 روپے اضافے سے ایک لاکھ95 ہزار 602 روپے ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ26  ڈالر اضافے سے 2174 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں1500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *