Home / جاگو دنیا / سوئیڈن نیٹو کا نیا ممبر ملک بن گیا، رکن ممالک کی تعداد 32 ہوگئی

سوئیڈن نیٹو کا نیا ممبر ملک بن گیا، رکن ممالک کی تعداد 32 ہوگئی

سوئیڈن کی شمولیت کے بعد نیٹو کے رکن ممالک کی تعداد اب 32 ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے سوئیڈن کے وزیر اعظم نے شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے سے الحاق کا اپنی دستاویز واشنگٹن ڈی سی میں ریاستہائے متحدہ امریکا کی حکومت کے پاس جمع کروائی، جس کے بعد سوئیڈن نیٹو کا نیا ممبر ملک بن گیا۔ سوئیڈن کے الحاق کے بعد، نیٹو کے ممبر ممالک 32 ہوگئی ہے۔

اس موقع کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے۔ نیٹو کی پالیسیوں اور فیصلوں کی تشکیل میں مساوی موقف کے ساتھ سوئیڈن اب نیٹو کی میز پر صحیح جگہ لے گا۔

انہوں نےکہا کہ 200 سال سے زائد غیر جانبدار رہنے کے بعد سوئیڈن اب آرٹیکل 5 کے تحت فراہم کردہ تحفظ سے لطف اندوز ہو رہا ہے جو اتحادیوں کی آزادی اور سلامتی کی حتمی ضمانت ہے۔ سوئیڈن اپنے ساتھ قابل مسلح افواج اور فرسٹ کلاس دفاعی صنعت لا یا ہے۔

سوئیڈن کا الحاق نیٹو کو مضبوط، سوئیڈن کو محفوظ اور پورے اتحاد کو زیادہ محفوظ بناتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا الحاق یہ ظاہر کرتا ہے کہ نیٹو کا دروازہ کھلا ہے اور ہر قوم کو اپنا راستہ خود چننے کا حق ہے۔

واضح رہے کہ سوئیڈن کا جھنڈا پیر (11 مارچ 2024) کو برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ایک تقریب میں دیگر 31 اتحادیوں کے ساتھ ساتھ بیک وقت پورے یورپ اور شمالی امریکہ میں نیٹو کمانڈز کی ہر عمارت پر لہرایا جائے گا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *