Home / جاگو دنیا / سعودی عرب میں اتوار کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل

سعودی عرب میں اتوار کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں اتوار کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ جس کو رمضان کا چاند نظر آئے وہ قریب ترین عدالت میں گواہی دے، چاند دیکھنے کی گواہی کے لیے اگر عدالت تک جانا ممکن نہ ہو تو قریبی سینٹر سے ٹیلی فون پر شہادت کے بارے میں اطلاع دی جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق ام القری کیلنڈر کے مطابق اتوار 10 مارچ کو شعبان کی 29 تاریخ ہو گی۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات میں بھی اتوار کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں محکمہ موسمیات نے پیر کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ظاہر کیے ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *