Home / جاگو دنیا / متحدہ عرب امارات میں شدید بارش، کئی پروازیں اور میچ منسوخ

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش، کئی پروازیں اور میچ منسوخ

متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں شدید بارش کے باعث یو اے ای اور اسکاٹ لینڈ کا ون ڈے میچ منسوخ کر دیا گیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کا ون ڈے میچ شیڈول تھا۔

دبئی میں موسم کی خرابی کے باعث کئی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی فلائٹس کو تاخیر کا سامنا ہے جبکہ متعدد فلائٹس کا رخ تبدیل کر کے قریبی ایئر پورٹس پر اتارا گیا اور کچھ فلائٹس کو مسقط اور کچھ کو دوحہ بھیجنا پڑا۔

ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ موسمی حالات کی وجہ سے مسافروں سے معذرت خواہ ہیں، مسافر فلائٹس کی معلومات لے کر ہی ایئر پورٹ کا رخ کریں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *