Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / حمزہ علی عباسی کی اپنے ہمشکل سے ملاقات، ویڈیو وائرل

حمزہ علی عباسی کی اپنے ہمشکل سے ملاقات، ویڈیو وائرل

پاکستانی معروف اداکار، میزبان و سیاستدان حمزہ علی عباسی نے خود سے مشابہت رکھنے کے سبب مشہور  ہونے والے اپنے ہمشکل مداح سے ملاقات کی ہے۔

حمزہ علی عباسی کی اپنے ہمشکل  یاسر عمار نامی ایک مداح سے ملاقات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچا دی ہے۔

وائرل ویڈیو میں ان دونوں مشہور شخصیات  کے درمیان بے مثال مشابہت نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا۔

وائرل ویڈیو میں حمزہ علی عباسی کو اپنے مداح سے خوشگوار موڈ میں ملتے ہوئے اور گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یاسر عمار نامی شخص کچھ سال قبل ہی سوشل میڈیا پر حمزہ عباسی سے مشابہت رکھنے کے سبب وائرل ہوا تھا۔

انہوں نے مشہور ہونے پر متعدد انٹرویوز بھی دیے تھے جبکہ اُن کی اپنے پسندیدہ اداکار سے ملاقات کی خواہش اب جا کر پوری ہوئی ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *