Home / جاگو دنیا / شاہ سلمان کی رمضان کی مبارکباد، فلسطینیوں کیلئے عالمی برادری سے مطالبہ

شاہ سلمان کی رمضان کی مبارکباد، فلسطینیوں کیلئے عالمی برادری سے مطالبہ

سعودی عرب کے فرماں روا، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کی آمد پر مملکت کے شہریوں اور تمام مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض سے جاری کیے گئے بیان میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ مظالم رکوائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے لیے محفوظ امدادی راہداریاں کھولنے کی ذمے داری پوری کرے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے۔

گزشتہ شب حرمین شریفین سمیت مملکت بھر میں پہلی نمازِ تراویح کا اہتمام کیا گیا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *