Home / جاگو دنیا / بھارت اور 4 یورپی ممالک میں تجارتی معاہدہ

بھارت اور 4 یورپی ممالک میں تجارتی معاہدہ

بھارت اور 4 یورپی ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

بھارت، سوئٹزر لینڈ، ناروے، لکٹنسٹائن اور آئس لینڈ میں 16 سال مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پایا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس معاہدے کے تحت 4 یورپی ممالک بھارت میں 100 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے، بدلے میں بھارت ان ممالک سے درآمد کی جانے والی صنعتی پیداوار پر عائد ٹیرف ختم کرے گا۔

بھارتی وزیرِ تجارت پیوش گوئل کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ 4 یورپی ممالک کا گروپ 15 سال کے عرصے میں سرمایہ کاری کرے گا، اس معاہدے سے پانچوں ممالک کو یکساں فائدہ ہو گا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ایک اور معاہدے کے لیے برطانیہ سے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔

آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی بھارت تجارتی معاہدے کر چکا ہے۔

معاہدے کے حوالے سے سوئس حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سوئٹزر لینڈ سے 95 فیصد سے زیادہ صنعتی درآمدات پر ٹیرف مکمل ختم کرے گا یا جزوی طور پر ہٹائے گا۔

ناروے کے وزیرِ تجارت کا اس معاہدے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ناروے کی کمپنیوں کی مصنوعات پر بھارت میں کوئی امپورٹ ٹیکس نہیں ہو گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان پانچوں ممالک کو اپنی اپنی حکومتوں سے معاہدے کی توثیق کرنا ہو گی۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *