Home / جاگو دنیا / ماہ رمضان دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے بہتری لائے گا، شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس

ماہ رمضان دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے بہتری لائے گا، شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس

حرمین شریفین اتھارٹی میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بہتری لائے گا۔

شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس سال گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ زائرین کی آمد متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ زائرین عبادت میں زیادہ وقت گزاریں، فوٹو گرافی میں مصروف نہ ہوں۔

دوسری جانب شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی رمضان کی آمد پر مملکت کے شہریوں اور تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ مظالم رکوائے۔

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری فلسطین کیلئے محفوظ امدادی راہداریاں کھولنے کی ذمہ داری پوری کرے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *