Home / جاگو دنیا / رمضان المبارک کی آمد، غزہ کے بے گھر فلسطینی پُرجوش

رمضان المبارک کی آمد، غزہ کے بے گھر فلسطینی پُرجوش

رمضان المبارک کی آمد پر غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کا جوش دیدنی ہے، خواتین، مردوں اور بچوں نے بابرکت مہینے کا بھرپور انداز میں استقبال کیا ہے۔

رنگ برنگی قمقموں سے خیمے سجالیے گئے، درختوں پر روایتی لالٹین لگا دیں، آتش بازی کی گئی اور گیت گنگنائے گئے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا استقبال ہمیشہ کی طرح سجاوٹ، دعاؤں، روزے اور اللّٰہ کے شکر کے ساتھ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال رمضان گزشتہ سالوں سے بہت مختلف ہے، ہم گھروں میں نہیں، خیموں میں ہیں، ہر سال رمضان کے دستر خوان پر طرح طرح کے کھانے ہوتے تھے، اس سال ہمارے پاس کھانے کو کچھ نہیں۔

متاثرین نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے اور غزہ میں حالات جلد بہتر ہوجائیں گے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *