Home / جاگو دنیا / دہلی چلو مارچ: احتجاج کے پیش نظر دہلی میں سیکیورٹی بڑھا دی

دہلی چلو مارچ: احتجاج کے پیش نظر دہلی میں سیکیورٹی بڑھا دی

بھارت میں گزشتہ ماہ سے شروع ہونے والا کسانوں کا احتجاج تاحال جاری ہے، جس کی وجہ سے حفاظت کے پیش نظر دہلی میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

خبرایجنسی کی رپورٹس کے مطابق کسان مظاہرین آج دہلی کے رام لیلا میدان میں جمع ہوں گے۔ کسانوں کی احتجاجی ریلی سے قبل دہلی میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہےکہ بھارت کے تمام حصوں سے مظاہرین کے دہلی کے میدان میں شرکت کا امکان ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کسانوں کے احتجاج کے باعث دہلی جانے والی سڑکوں پر ٹریفک کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق کسانوں نے گزشتہ ماہ ’دہلی چلو‘ مارچ شروع کیا تھا۔ کسان احتجاج میں پولیس سے ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 1 شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *