Home / جاگو دنیا / مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں رمضان کا پہلا جمعہ، روح پرور مناظر

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں رمضان کا پہلا جمعہ، روح پرور مناظر

مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر فرزندان اسلام نے خشوع و خصوع سے عبادات کیں، اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

عمرہ زائرین کے لیے مسجد الحرام میں صحن مطاف میں داخلے کے لیے راہداریوں کا تعین کیا گیا مختلف مقامات پر اہلکاروں کو بھی رہنمائی کے لیے تعینات کیا گیا تاکہ زائرین کو کوئی پریشانی نہ اُٹھانی پڑے۔

مسجد الحرام کے تینوں منزلوں اور تیسری توسیع کو بھی عام افراد کے لیے کھول دیا گیا تھا تا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ نماز جمعہ ادا کرسکیں، زائرین کی بڑی تعداد صبح سے مسجد الحرام میں پہنچ گئی تھی۔

مختلف زبانوں میں جمعے کے خطبے کے فوری ترجمہ کی سہولت سے استفادہ کیلیے خصوصی آڈیو ڈیوائس بھی انتظامیہ کی جانب سے زائرین میں تقسیم کی گئیں۔

عمرہ زائرین کے لیے مسجد الحرام کے 79 دروازوں میں سے 3 دروازوں کو مخصوص کیا گیا تھا، جبکہ 37 دروازے عام نمازیوں اور 6 دروازے ایمرجنسی کیلیے مخصوص ہیں۔

دوسری جانب مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بھی بڑی تعداد میں فرزندان اسلام نے رمضان المبارک کا پہلا جمعہ ادا کیا۔ انتظامیہ کی جانب سے مسجد کے صحن کی چھت بھی نمازیوں کے لیے کھول دی گئی تھی۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *