Home / جاگو دنیا / روس کے مختلف ریجن میں یوکرین کے ڈرون حملے

روس کے مختلف ریجن میں یوکرین کے ڈرون حملے

یوکرین کی جانب سے روس کے مختلف ریجن میں ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔

روسی حکام کے مطابق کریسنوڈار ریجن میں ڈرون حملے میں آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی اور ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

ماسکو کے میئر کا کہنا ہے کہ ماسکو کی جانب آنے والے متعدد ڈرونز مار گرائے ہیں۔

روسی حکام نے کہا کہ روس کے 8 ریجن میں یوکرین کے 35 ڈرونز کو تباہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ روسی صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے کے لیے یوکرین دہشت گردانہ سرگرمیوں کا استعمال کر رہا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *