Home / جاگو دنیا / میٹاپلیٹ فارمز کا فیس بک و انسٹاگرام پر بلیو ٹک کی فیس 5.99 یورو کرنے کی پیشکش

میٹاپلیٹ فارمز کا فیس بک و انسٹاگرام پر بلیو ٹک کی فیس 5.99 یورو کرنے کی پیشکش

میٹاپلیٹ فارمز نے فیس بک اور انسٹاگرام پر بلیو ٹک کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 9.99 یورو سے 5.99 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے۔

میٹا کے سینئر ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک اکاؤنٹ کےلیے بلیو ٹک کی ماہانہ فیس کو 9.99 سے 5.99 اور کسی بھی اضافی اکاؤنٹس کےلیے 4 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے۔

میٹا کے وکیل ٹم لیمب نے یوروپین کمیشن کو سماعت کے دوران بتایا کہ  کمپنی چاہتی ہے کہ اس عمل کو کچھ وقت بعد تیزی سے مکمل کیا جائے،  کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ بالکل مستحکم رہے اور کسی وجہ سے اس میں فرق نہ پڑے۔

انہوں نے مزید کہا اسی لیے ہم نے ایک سنگل اکاؤنٹ کی فیس کو 9.99 سے کم کرکے 5.99 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ کسی بھی اضافی اکاؤنٹ کی فیس 4 یورو مقرر کی ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *