Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / آریان خان کے برانڈ کی ڈینم جیکٹس کی مہنگی ترین کلیکشن 24 گھنٹوں میں فروخت

آریان خان کے برانڈ کی ڈینم جیکٹس کی مہنگی ترین کلیکشن 24 گھنٹوں میں فروخت

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کپڑوں کے برانڈ کی نئی کلیکشن میں موجود  99 ہزار بھارتی روپے کی ڈینم جیکٹ صرف 24 گھنٹوں میں ہی فروخت ہو گئی۔

آریان خان نے حال ہی میں اپنے برانڈ D’YAVOL X کی دوسری کلیکشن لانچ کی ہے جوکہ بہت مہنگی ہے اور اتنے مہنگے کپڑے عموماََ جلدی فروخت نہیں ہوتے لیکن پھر بھی آریان خان کی کلیکشن میں 99 ہزار بھارتی روپے کی ساری ڈینم جیکٹس صرف 24 گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئیں۔

آریان خان کے برانڈ نے ڈینم جیکٹس کو جتنے مہنگے داموں پر لانچ کیا ہے مارکیٹ میں کسی بھی ڈینم جیکٹ کی قیمت عموماََ اتنی زیادہ نہیں ہوتی۔

گزشتہ ہفتے شاہ رخ خان نے بیٹی سہانا خان کے ساتھ آریان خان کے برانڈ کی اس نئی کلیکشن کی تشہیر کی تھی۔

اس اشتہار میں شاہ رخ خان اور سہانا خان کو آریان خان کی کلیکشن میں موجود یہ مہنگی ترین ڈینم جیکٹس پہنے بھی دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آریان خان کے برانڈ کی پہلی کلیکشن بھی بہت مہنگی تھی اور اس کلیکشن میں موجود 2 لاکھ بھارتی روپے کی قیمت پر دستیاب تمام جیکٹس بھی بہت جلد فروخت ہوگئی تھیں۔

آریان خان کے برانڈ کی پہلی کلیکشن کی تشہیر بھی خود شاہ رخ خان نے کی تھی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *