Home / جاگو بزنس / رواں مالی سال کے 8 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 74 فیصد کم ہوگیا

رواں مالی سال کے 8 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 74 فیصد کم ہوگیا

رواں سال فروری میں ملکی برآمدات 2 ارب 55 کروڑ اوردرآمدات 4 ارب 27 کروڑ ڈالر رہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کا جاری کھاتہ فروری میں 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالرسرپلس رہا۔

جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 30 کروڑ ڈالر تھا۔

فروری میں ملکی تجارتی خسارہ ایک ارب 71 کروڑ ڈالر رہا جبکہ ملکی برآمدات 2 ارب 55 کروڑ  اوردرآمدات 4 ارب 27 کروڑ ڈالر رہیں۔

رواں مالی سال کے 8 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 99 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا، 8 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 74 فیصد کم ہوا ہے جبکہ مالی سال 23 کے ابتدائی 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب 84 کروڑ ڈالر تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 8 مہینوں میں تجارتی خسارہ 13 ارب 54 کروڑ ڈالر رہا اور تجارتی خسارہ مالی سال 23 کے مقابلے 28 فیصد کم ہوا۔

8 مہینوں میں تجارت، خدمات اور آمدن کا مجموعی خسارہ 10 فیصد کم ہوکر 20 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *