Home / جاگو کھیل / آسٹریلیا سےدوبارہ سیریز ملتوی ہونے پر افغانستان بورڈ کا ردّ عمل

آسٹریلیا سےدوبارہ سیریز ملتوی ہونے پر افغانستان بورڈ کا ردّ عمل

آسٹریلیا سےدوبارہ سیریز ملتوی ہونے پر افغانستان کرکٹ بورڈ نے ردّعمل دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے تیسری مرتبہ سیریز کے ملتوی ہونے کا اعلان کیا ہے جو مایوس کن ہے، کرکٹ آسٹریلیا پر آسٹریلوی حکومتی کے دباؤ کو سمجھتے ہیں، آسٹریلوی حکومت اپنی پالیسیوں کو بورڈ پر مسلط نہ کرے۔

افغان بورڈ نے کہا کہ آسٹریلیا ماضی میں ایک ٹیسٹ اور گزشتہ برس ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوا۔

افغان بورڈ نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا فل ممبر بورڈ کو احترام دے اور متبادل حل پر غور کرے۔

افغان بورڈ نے بتایا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے رابطے میں رہے تاکہ دستبردار ہونے کے اعلان سے قبل کوئی حل نکالے۔

یاد رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف سیریز ملتوی کر دی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے 12 ماہ کے دوران اپنی حکومت سے رابطے میں ہیں، حکومت نے ہمیں بتایا ہے حالات پہلے سے بھی بدترین ہیں، ہم اپنے ماضی کے مؤقف پر قائم ہیں اور ہم افغانستان کے خلاف باہمی سیریز ملتوی کر رہے ہیں۔

افغانستان اور آسٹریلیا کی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز رواں سال اگست میں شیڈول تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی حکومت کی مشاورت سے گزشتہ سال ون ڈے سیریز بھی ملتوی کی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا تھا کہ ون ڈے سیریز افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ہیومن رائٹس کی گرتی صورتِ حال کی وجہ سے ملتوی کی گئی تھی۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *