Home / جاگو دنیا / ’مجھے ڈپریشن ہے‘: ایلون مسک کا اعتراف

’مجھے ڈپریشن ہے‘: ایلون مسک کا اعتراف

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا اعتراف کرلیا۔

ایلون مسک نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ میرا  کیٹامین نسخہ ٹیسلا کے سرمایہ کاروں کے لیے فائدہ مند ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ٹیسلا کی مالیت دنیا کی باقی کار انڈسٹری کی مشترکہ مالیت کے برابر ہے، سرمایہ کاروں کے فائدے کے لیے اگر میں کوئی دوا لے رہا ہوں تو مجھے اسےجاری رکھنا چاہیے۔

ایلون مسک نے بتایا کہ کیٹامین کے استعمال کے بارے میں پوسٹ اس لیے کی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ان تمام لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے جو ڈپریشن کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کیٹامین سلیکٹیو سیروٹونن ری اپٹیک انحیبیٹرز (SSRIs) کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

ایلون مسک کے ڈپریشن کا شکار ہونے اور کیٹامین ڈرگز لینے کے اعتراف پر میزبان جم کریمر نے ان کی مکمل طور پر حمایت کی۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *