Home / جاگو دنیا / غزہ کو دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنا دیا گیا ہے: جوزف بوریل

غزہ کو دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنا دیا گیا ہے: جوزف بوریل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کو دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنا دیا ہے۔

 جوزف بوریل نے برسلز میں یورپی یونین کے وزراء کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے پہلے غزہ دنیا کی سب سے بڑی جیل تھی اور جنگ کے بعد اب اسے دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنا دیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ غزہ صرف ہزار فلسطینیوں کا قبرستان نہیں بلکہ انسانیت کے قوانین کے بہت سے اہم اصولوں کا بھی قبرستان ہے۔

 جوزف بوریل نے کہا کہ یہ سنگین صورتحال ایسی نہیں ہے کہ ہم بیٹھ کر صرف تشویش کا اظہار کرتے رہیں بلکہ ہمیں فیصلے لینے چاہیئں اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے۔

جوزف بوریل کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرنا بند کریں اور حماس کے خلاف ان کے حقِ دفاع کو تسلیم کریں۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ جو بھی فلسطینیوں کی مدد کرنے کے خواہشمند ہیں اسرائیل اُنہیں غزہ میں زمینی، ہوائی اور سمندری راستے سے وسیع پیمانے پر انسانی امداد پہنچانے کی اجازت دیتا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *