Home / جاگو دنیا / کیٹ مڈلٹن کی ایک اور تصویر جعلی نکل آئی

کیٹ مڈلٹن کی ایک اور تصویر جعلی نکل آئی

برطانوی شاہی خاندان کی اہم ترین رکن، پرنسس آف ویلز، شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ایک اور تصویر سے متعلق فوٹو ایجنسی نے جعلی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ نیا دعویٰ کیٹ مڈلٹن کی مدرز ڈے کے موقع پر جاری کی گئی جعلی تصویر پر ہلچل مچنے کے صرف ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔

شاہی خاندان ایک بار پھر جانچ پڑتال کی زد میں آگیا ہے کیونکہ شاہی خاندان کی پرانی تصاویر کی تصدیق کے لیے اسے قریب سے جانچا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پیٹ کی سرجری کے بعد پہلی بار سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آنے والی کیٹ مڈلٹن کو مدرز ڈے کے موقع پر جعلی تصویر شیئر کرنے پر  سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ایک فوٹو ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بکنگھم پیلس کی جانب سے گزشتہ سال 21 اپریل کو جاری کی گئی شاہی فیملی کی تصویر بھی ترمیم شدہ تھی۔

یہ تصویر 8 ستمبر 2022ء کو انتقال کر جانے والی ملکہ کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر شیئر کی گئی تھی۔

فوٹو ایجنسی ’گیٹی‘ کے ایک نمائندے نے میڈیا ’ٹیلی گراف‘ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیٹی امیجز نے زیر بحث تصویر کا جائزہ لیا ہے اور اس پر ایک ایڈیٹر کا فیصلہ لیا گیا ہے، ایڈیٹر نے اس تصویر سے متعلق کہا ہے کہ اس تصویر میں ڈیجیٹل طور پر ترامیم کی گئی ہیں۔

فوٹو ایجنسی نے اس تصویر میں ’متعدد تضادات‘ کو اجاگر کیا ہے جو کیٹ نے موسم گرما میں بالمورل کے خاندانی سفر کے دوران لی تھی۔

فوٹو ایجنسی نے اس تصویر سے متعلق چھ مختلف تضادات کی نشاندہی کی ہے۔

مزکورہ ترمیم شدہ تصویر---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
مزکورہ ترمیم شدہ تصویر—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

فوٹو ایجنسی کے مطابق اس تصویر میں سبز صوفے کے بیچ میں بیٹھی ملکہ کو شاہی خاندان کے بچوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

اس تصویر میں پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ کے بچے بھی موجود ہیں جن میں 10 سالہ بیٹا پرنس جارج، 8 سالہ بیٹی شہزادی شارلٹ اور 5 سالہ بیٹا پرنس لوئس ہے جو اپنے شاہی کزنز کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

فوٹو ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تصویر بھی ترمیم شدہ ہیں جس میں ڈیجیٹل طور پر کی گئیں غلطیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوسری ترمیم شدہ تصویر کے سامنے آنے پر معلوم ہوتا ہے کہ کیٹ مڈلٹن اکثر اوقات ترمیم شدہ تصویریں شیئر کرتی تھیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *