Home / جاگو دنیا / امریکا میں بھارتی طالبعلم اغوا، تاوان کا مطالبہ

امریکا میں بھارتی طالبعلم اغوا، تاوان کا مطالبہ

امریکا میں زیر تعلیم بھارتی طالب علم کو اغوا کرنے کے بعد اس کے والدین سے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں اعلیٰ تعلیم کے لیے بھارتی نوجوان عبدالمحمد کئی روز سے لاپتہ ہے اور اس کے والدین کو نامعلوم افراد نے تاوان کے لیے فون کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ عبدالمحمد گزشتہ برس مئی میں کلیولینڈ یونیورسٹی، اوہائیو سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ماسٹرز کرنے امریکا پہنچا تھا۔ اس کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا اپنے بیٹے 7 مارچ کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

عبدل کے والد محمد سلیم کو گزشتہ ہفتے ایک نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ ان کے بیٹے کو کلیولینڈ میں منشیات فروشوں نے اغوا کر لیا ہے۔

نوجوان کے والد نے بتایا کہ انہیں ایک نامعلوم شخص نے فون کر کے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ہے اور ان سے رہائی کے لیے 1200 ڈالر (پاکستانی 3 لاکھ روپے سے زائد) تاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے عدم ادائیگی پر بیٹے کا گردہ نکال کر بیچنے کی دھمکی دی ہے۔

مغوی نوجوان کے والد کے مطابق نامعلوم افراد نے تاوان کا مطالبہ تو کیا مگر ادائیگی کا طریقہ نہیں بتایا جس کے بعد انہوں نے امریکا میں مقیم اپنے رشتے داروں کو اطلاع دی اور انہوں نے کلیولینڈ پولیس کو نوجوان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔

دوسری جانب بیٹے کا پتہ لگانے کے لیے اس کے اہلخانہ نے شکاگو میں بھارتی قونصل خانے کو بھی تحریری طور پر درخواست ارسال کر دی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ تین ماہ کے دوران یہ اس نوعیت کا نواں واقعہ ہے اور اس واقعے سے چند ہفتے قبل امریکا میں ایک بھارتی طالبعلم 20 سالہ ابھیجیت کی لاش جنگل میں ایک کار سے ملی تھی۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *