Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عرفی جاوید کی شاہ رُخ خان کیساتھ ملاقات کی خواہش 24 گھنٹوں میں پوری ہو گئی

عرفی جاوید کی شاہ رُخ خان کیساتھ ملاقات کی خواہش 24 گھنٹوں میں پوری ہو گئی

بالی ووڈ کی معروف شخصیت، انٹرنیٹ سنسیشن عرفی جاوید کی لیجنڈری اداکار شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش 24 گھنٹوں کے اندر اندر پوری ہو گئی۔

اپنے پہناوے کے سبب سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی عرفی جاوید کا گزشتہ روز دیا گیا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اس انٹرویو کے دوران عرفی جاوید کا ایک سوال کے جواب میں کہنا ہے کہ اُن کی خواہشات بدلتی رہتی ہیں، صحافی کے اصرار پر عرفی کا کہنا تھا کہ اُن کی ابھی کے لیے خواہش ہے کہ شاہ رخ خان سے ملاقات ہو جائے۔

اس انٹرویو کے دوران عرفی کو شاہ رخ خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ 

اس انٹرویو کو ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے ہوں گے کہ عرفی کی بالی ووڈ کے کنگ، شاہ رُخ خان سے ملاقات ہو گئی ہے جس کی تصویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر بھی شیئر کی ہے۔

عرفی نے اس تصویر کو کیپشن دیا ہے کہ ’میں اپنے پسندیدہ شخص سے ملی۔‘

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *