Home / جاگو دنیا / روس میں دہشتگرد حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 93 ہوگئی

روس میں دہشتگرد حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 93 ہوگئی

روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب کنسرٹ ہال پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 93 ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہیں اور اس حملے کی ذمے داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

دوسری جانب ماسکو حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے یوکرینی صدارتی ایڈوائزر نے کہا ہے کہ ماسکو کنسرٹ ہال پر حملے سے یوکرین کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق تین دہشتگردوں نے رات 8 بجے کے قریب کراکس سٹی ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور ہال میں موجود لوگوں پر بم پھینکے جس سے عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *